RSS

اینٹ کا چیلنج

22 Sep

اگر آپ کو ایک نارمل سائز کی اینٹ کے اوپراپنے پاوں رکھ کر کھڑا ہونے کا چیلنج دیا جائے تو آپ چیلینج دینے والے کا مذاق اڑائیں گے کہ یاربھلا یہ بھی کوئی چلینج ہوا! آپ فورآ اس انیٹ پہ کھڑے ہوجائیں گے، بلکہ ایک پاوں پہ کھڑے ہو کے دوسرے سے اسے للکاریں گے اور چیلنج دینے والے کو شرمندہ کردیں‌گے۔ مگر اب اگر اس کے برعکس اگر آپ کو آپ کے گھر کی چھت پہ اسی سائز کی اینٹ سے بنےبنیرے پہ کھڑا ہونے کاچیلینج دیا جائےتو قویٰ امکان یہی ہوگاکہ آپ میں سے بیشتر یہ چیلنج قبول نہ کریں گے۔ آ خر بھائی سب کو اپنی جان پیاری ہے۔ خدانخواستہ اگر کوئی بنیرے پہ کھڑا ہوتے ہوتے بیلنس متوازن نہ رکھ سکے اور پیچھے گلی کی جانب گر جائے تو جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے نا۔۔۔ پیچھے گر جانے کا یہ ’’خوف‘‘، یہ ’ڈر‘‘ آپ کو یہ کام کرنے سے مسلسل روکے رہے گا اور آپ اس کے حصار میں رہیں گے۔ حالانکہ دیکھا جائے تو کھڑے ہو نے کی جگہ بالکل اتنی ہی ہے جتنی ایک اینٹ پہ تھی بلکہ بنیرا پہ تو ایک اینٹ سے زیادہ کی جگہ ہوگی۔ مگر آپ کے اندر کا خوف اور ڈر آپ کو مسلسل متزلزل رکھے گا۔ اگر آپ بنیرے پہ کھڑے ہو بھی جائیں‌تو بھی آپکی کوشش یہی ہو گی کہ آپ اپنا وزن آگے کی جانب رکھیں۔ یہ سب آپ کا ذہن آپ سے لاشعوری طور پہ کروا رہا ہوگا۔ آپ کے اندر کا خوف آپ کو دفاعی انداز میں سرگرم رکھے گا۔ ایک پل کے لیے اگر یہ بھلا دیا جائے کہ یہ بنیرا کسی چھت کا نہیں بلکہ زمین کے بالکل پاس کسی باڑ کا ہے۔ او راس کے پیچھے زمین بیس پچس فٹ کے فاصلے پر نہیں بلکہ محض ایک آدھ فٹ کا فاصلے پر ہے تو اسی بنیرے پہ وہی آپ بھاگنے کے لیے بھی رضامند ہو جائیں گے۔ کیوں؟‌کیونکہ آ پکا خوف دور ہو چکا ہو گا۔ ان دونوں سینیریوز میں آپ، آپ ہی ہوں گے۔ تبدیل نہیں‌ہو ں گے۔ مگر اس قدر الگ اور جدا سا رویہ محض خوف کے آنے اور چلے جانے کے سبب ہو گا۔ سو اپنے آپ کو ایسنے انجانے خوف، ڈر سے نجات دلوائیں۔ آپ سب کچھ کر سکتے ہیں جس کی آپ تمنا کریں۔ جیت کے لیے خوف کی مات ضروری ہے!

Advertisements
 
Leave a comment

Posted by on September 22, 2014 in Urdu Corner, Viewpoint

 

Tags: , , , ,

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: