RSS

قربانی

04 May

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
QURBANI
جب وہ لڑکا ایسی عمر کو پہنچا کہ ابرھیمؑ کے ساتھ چلنے پھرنے لگا تو ابراھیمؑ نے فرمایا کہ برخوردار میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تم کو (بامر الہٰی) ذبح کر رہا ہوں سو تم بھی سوچ لو کہ تمہاری کیا رائے ہے وہ بولے کہ ابا جان آپ کو جو حکم ہوا ہے آپ (بلا تامل) کیجیئے انشاالله آپ مجھ کو سہار کرنے والوں میں سے دیکھیں گے۔ (۱۰۲) غرض دونوں نے (خدا کے حکم کو) تسلیم کر لیا اور باپ نے بیٹے کو (ذبح کرنے کے لیے) کروٹ پر لٹا دیا۔ (۱۰۳) اور (چاہتے تھے کہ گلا کاٹ ڈالیں اس وقت) ہم نے ان کو آواز دی کہ ابراھیمؑ! (۱۰۴) (شاباش ہے) تم نے خواب کو سچا کر دکھایا (وہ وقت بھی عجیب تھا) ہم مخلصین کو ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں۔ (۱۰۵) حقیقت میں یہ تھا بھی بڑاامتحان۔ (۱۰۶) اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے عوض دے دیا۔ (۱۰۷) اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں یہ بات ان کے لیے رہنے دی۔ (۱۰۸) کہ ابراھیمؑ پر سلام ہو۔( ۱۰۹) (سورة الصَّافات ۱۰۹-۱۰۲)
(37- Surah As-Saaffat: Ayah 102-109)

تو اپنے پروردگار کے لیے نماز پڑھا کرو اور قربانی دیا کرو (سورة الکَوثَر ۲)
(108- Surah Al-Kauther: Ayah 2)

اور ہم نے ہر اُمت کے لئے قربانی کا طریق مقرر کردیا ہے تاکہ جو مویشی چارپائے خدا نے ان کو دیئے ہیں (ان کے ذبح کرنے کے وقت) ان پر خدا کا نام لیں۔ سو تمہارا معبود ایک ہی ہے تو اسی کے فرمانبردار ہوجاؤ۔ اور عاجزی کرنے والوں کو خوشخبری سنادو (سورة الحَجّ ۳۴)
(22- Surah Al-Hajj: Ayah 34)

اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔ تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو۔ جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیرفرمان کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو (۳۶) خدا تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون۔ بلکہ اس تک تمہاری پرہیزگاری پہنچتی ہے۔ اسی طرح خدا نے ان کو تمہارا مسخر کر دیا ہے تاکہ اس بات کے بدلے کہ اس نے تم کو ہدایت بخشی ہے اسے بزرگی سے یاد کرو۔ اور (اے پیغمبر) نیکوکاروں کو خوشخبری سنا دو (۳۷) (سورة الحَجّ ۳۷-۳۶)
(22- Surah Al-Hajj: Ayah 36-37)

خصوصی تعاون
سعدیہ اختر

 
Leave a comment

Posted by on May 4, 2011 in Uncategorized

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: