RSS

الله کا ذکر

18 Mar

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

الله کا ذکر

 

 جن کو الله کی یاد سے اور بالخصوص نماز پڑھنے سے اور زکوٰة دینے سے نہ خرید غفلت میں ڈالنے پاتی ہے اور نہ فروخت(اور) ایسے دن کی دارو گیر سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں بہت سے دل اور بہت سی آنکھیں الٹ جاویں گی ۔ (سُوۡرَةُ النُّور۳۷)

  (24-Surah Al Noor : Ayah 37)

 

 (اے مخاطب) کیا تجھ کو معلوم نہیں ہوا کہ الله تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں سب جو کچھ کہ آسمانوں اور زمین میں (مخلوقات) ہیں اور (بالخصوص) پرندے جو پر پھیلائے ہوئے (اڑتے پھرتے) ہیں سب کو اپنی اپنی دعا اور اپنی تسبیح معلوم ہے اور الله تعالیٰ کو ان لوگوں کےسب افعال کا پورا علم ہے۔ (سورة النُّور۴۱ )

(24-Surah Al Noor : Ayah 41)

 

اور (اے) ایمان والو تم الله کو خوب کثرت سے یاد کرو۔ (۴۱) اور صبح و شام (یعنی علی الدوام) اسکی تسبیح (و تقدیس) کرتے رہو۔ (۴۲) (سورة الاٴحزَاب ۴۱ – ۴۲)

(33-Surah Al-Ahzab : Ayah 41-42)

 

 

اور جو شخص الله کی نصیحت (یعنی قرآن) سے اندھا بن جاوے ہم اس پر ایک شیطان مسلط کر دیتے ہیں سو وہ( ہر وقت) اس کے ساتھ رہتا ہے۔ (۳۶) اور وہ ان کو راہ حق سے روکتے رہتے ہیں اور یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ راہ (راست) پر ہیں۔ (۳۷) (سورة الزّخرُف ۳۶- ۳۷)

(43-Surah Az-Zukhruf : Ayah 36-37)

اے ایمان والو تم کو تمہارے مال اور اولاد (مراد اس سے مجموعہ دنیا ہے ) اللہ کی یاد اور (اطاعت ) سے (مراد اس سے مجموعہ دین ہے ) غافل نہ کرنے پاویں ․اور جو ایسا کرے گا ایسے لوگ ناکام رہنے والے ہیں۔ (سورة المنَافِقون ۹)

(63-Surah Al-Munafiqoon : Ayah 9)

 

اورجو شخص اپنے پروردگار کی یاد (یعنی ایمان و طاعت ) سے روگردانی کرےگا اللہ اسکو سخت عذاب میں داخل کرے گا ۔ (سورة الجن ّ۱۷)

(72-Surah Al-Jinn : Ayah 17)

 

اور(آگے ) یعنی اپنے پروردگار کا صبح شام نام لیا کیجئے ۔ (سورة ٱلدَّهۡر / الإنسَان ۲۵)

(76-Surah Al-Insan : Ayah 25)

 

با مراد ہوا جو شخص (قرآن سن کر خبائث عقائد و اخلاق سے) پاک ہو گیا۔ (۱۴) اور اپنے رب کا نام لیتا اور نماز پڑھتا رہا۔ (سورة الاٴعلی۱۴ ۱۵)

(87-Surah Al-Ala : Ayah 14-15)

(خصوصی تعاون: سعدیہ اختر)  

Advertisements
 
Leave a comment

Posted by on March 18, 2011 in Quran-Urdu category

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: