RSS

جمعہ

19 Jun

کتاب صحیح بخاری جلد 1 حدیث نمبر 814 مکررات 14 ریکارڈ 14/1 ریکاڈ نمبر 1110814
علی بن عبد اللہ ، سفیان، صفوان بن سلیم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل واجب ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 1 حدیث نمبر 833 مکررات 14 ریکارڈ 14/2 ریکاڈ نمبر 1110833
عبد اللہ بن یوسف، مالک، صفوان بن سلیم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر بالغ پر جمعہ کے دن غسل کرنا واجب ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 1 حدیث نمبر 834 مکررات 14 ریکارڈ 14/3 ریکاڈ نمبر 1110834
علی، حرمی بن عمارہ، شعبہ، ابوبکر بن منکدر، عمرو بن سلیم انصاری نے کہا کہ میں ابوسعید خدری پر گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ پر گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ہر بالغ پر غسل کرنا واجب ہے اور یہ کہ مسواک کرے، اور میسر ہونے پر خوشبو لگائے، عمرو بن سلیم نے بیان کیا کہ غسل کے متعلق میں گواہی دتیا ہوں کہ یہ واجب ہے، لیکن مسواک کرنا، اور خوشبو لگانا، تو اس کے متعلق اللہ تعالیٰ زیادہ جانتا ہے کہ واجب ہے یا نہیں، مگر حدیث میں اسی طرح ہے، ابوعبد اللہ (بخاری) نے کہا کہ وہ (ابوبکر بن منکدر) محمد بن منکدر کے بھائی ہیں اور ابوبکر کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ اور ان سے بکیر بن اشج اور سعید بن ابی ہلال اور متعدد لوگوں نے روایت کی ہے اور محمد بن منکدر کے بھائی ہیں اور ابوبکر کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ اور ان سے بکیر بن اشج اور سعید بن ابی ہلال اور متعدد لوگوں نے روایت کی ہے اور محمد بن منکدر کی کنیت ابوبکر اور ابوعبد اللہ تھی۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 1 حدیث نمبر 849 مکررات 14 ریکارڈ 14/4 ریکاڈ نمبر 1110849
عبد اللہ بن مسلمہ، مالک، صفوان بن سلیم، عطاء بن یسار، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ مرد پر واجب ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 1 حدیث نمبر 2490 مکررات 14 ریکارڈ 14/5 ریکاڈ نمبر 1112490
علی بن عبداللہ سفیان صفوان بن سلیم عطاء بن یسار حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن کا غسل کرنا ہر بالغ پر واجب ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 1 حدیث نمبر 1951 مکررات 14 ریکارڈ 14/6 ریکاڈ نمبر 1211951
یحیی بن یحیی، مالک، صفوان بن سلیم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن غسل کرنا ہر احتلام والے پر ضروری ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 1 حدیث نمبر 1954 مکررات 14 ریکارڈ 14/7 ریکاڈ نمبر 1211954
عمرو بن سواد عامری، عبد اللہ بن وہب، عمرو بن حارث، سعید بن ہلال، بکیربن اشج، ابی بکر بن منکدر، عمر وبن سلیم، عبدالرحمن بن ابی سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ہر احتلام والے پر غسل کرنا اور مسواک کرنا اور طاقت کے مطابق خوشبو لگانا ضروری ہے ایک روایت میں ہے کہ چاہے وہ خوشبو عورت کی خوشبو سے ہو۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن ابوداؤد جلد 1 حدیث نمبر 342 مکررات 14 ریکارڈ 14/8 ریکاڈ نمبر 1310342
عبد اللہ بن مسلمہ، بن قعنب، مالک، صفوان بن سلیم، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ مرد پر واجب ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن ابوداؤد جلد 1 حدیث نمبر 344 مکررات 14 ریکارڈ 14/9 ریکاڈ نمبر 1310344
یزید بن خالد بن یزید بن عبد اللہ بن موہب، عبدالعزیز بن یحیی، محمدبن سلمہ، موسیٰ بن اسماعیل، حماد، محمدبن سلمہ، محمد بن اسحاق ، محمددبن ابراہیم، ابوسلمہ، بن عبدالرحمن، ابوداؤد، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور اپنے کپڑوں میں سے سب سے اچھا کپڑا پہنے اور اگر اسکے پاس خوشبو ہو تو اسکو بھی لگائے پھر جمہ کے لیے (مسجد میں آئے) اور لوگوں کی گردنوں کو نہ پھاندے پھر جس قدر اللہ نے اسکی قسمت میں لکھا ہو اس قدر نماز پڑھے اور جب امام خطبہ کے لیے نکلے تو خاموشی اختیار کرے یہاں تک کہ وہ اپنی نماز سے فارغ ہو جائے تو یہ نماز کفارہ ہو جائے گی پہلے جمعہ سے لے کر اس موجودہ جمعہ تک کے گناہوں کے لیے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مزید تین دن کے گناہ بھی معاف ہو جائیں گے مزید فرمایا کہ ایک نیکی کا گناہ دس گنا ہوتا ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ محمد بن سلمہ کی حدیث مکمل ہے اور حماد نے اپنی حدیث میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان نقل کیا ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن ابوداؤد جلد 1 حدیث نمبر 345 مکررات 14 ریکارڈ 14/10 ریکاڈ نمبر 1310345
محمد بن سلمہ، ابن وہب، عمرو بن حارث، سعید بن وہب، عمرو بن حار، سعید بن ابی ہلال، بکیر بن عبد اللہ بن اشج، ابوبکربن منکدر، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہر بالغ مسلمان پر جمعہ کے دن غسل کرنا، مسواک کرنا اور میسر ہو تو خوشبو بھی لگانا لازم ہے مگر بکیر نے عبدالرحمن کو ذکر نہیں کیا اور خوشبو کے بارے میں کہا کہ اگرچہ عورت کی (لگانے والی) خوشبو ہی کیوں نہ ہو۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن نسائی جلد 1 حدیث نمبر 1378 مکررات 14 ریکارڈ 14/11 ریکاڈ نمبر 1411378
محمد بن سلمہ، ابن وہب، عمرو بن حارث، سعید بن ابوہلال و بکیر بن اشجع، ابوبکیر بن منکدر، عمرو بن سلیم، عبدالرحمن بن ابوسعید سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جمعہ کا غسل ہر ایک بالغ پر واجب ہے (مرد ہو یا عورت) اور مسواک کرنا اور خوشبو لگانا اپنی طاقت اور وسعت کے مطابق اور ایک روایت میں ہے کہ اگرچہ عورت کی خوشبو ہو۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن نسائی جلد 1 حدیث نمبر 1380 مکررات 14 ریکارڈ 14/12 ریکاڈ نمبر 1411380
قتیبہ، مالک، صفوان بن سلیم، عطاء بن یسار، ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جمعہ کے روز غسل کرنا ہر ایک بالغ شخص پر لازم ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن نسائی جلد 1 حدیث نمبر 1386 مکررات 14 ریکارڈ 14/13 ریکاڈ نمبر 1411386
ہارون بن عبد اللہ، حسن بن سوار، لیث، خلد، سعید، ابوبکر بن منکدر، عمروبن سلیم، عبدالرحمن بن ابوسعید سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جمعہ کا غسل کرنا واجب ہے ہر ایک بالغ شخص پر اسی طریقہ سے مسواک کرنا اور خوشبو لگانا اپنی وسعت کے مطابق۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن ابن ماجہ جلد 1 حدیث نمبر 1089 مکررات 14 ریکارڈ 14/14 ریکاڈ نمبر 1611089
سہل بن ابی سہل، سفیان بن عیینہ، صفوان بن سلیم، عطاء بن یسار، حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جمعہ کے دن غسل ہر بالغ (مسلمان) کے لئے لازم ہے ۔
_____________________________________________________________________________________

 
Leave a comment

Posted by on June 19, 2009 in Ahadiths

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: