RSS

گفتگو

18 Jun

کتاب صحیح بخاری جلد 2 حدیث نمبر 1944 مکررات 19 ریکارڈ 19/1 ریکاڈ نمبر 1121944
حمیدی، سفیان زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی نے فرمایا کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، زمانہ کو گالی دیتا ہے، حالانکہ زمانہ تو میں ہی ہوں میرے ہی قبضہ قدرت میں تمام امور ہیں میں رات اور دن کو گردش دیتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 3 حدیث نمبر 1112 مکررات 19 ریکارڈ 19/2 ریکاڈ نمبر 1131112
یحیی بن بکیر لیث یونس ابن شہاب ابو سلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا بنی آدم زمانہ کو گالیاں دیتا ہے حالانکہ زمانہ میں ہی ہوں رات اور دن میرے ہی قبضہ میں ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 3 حدیث نمبر 1113 مکررات 19 ریکارڈ 19/3 ریکاڈ نمبر 1131113
عیاش بن ولید عبدالاعلیٰ معمر زہری ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا انگور کو کرم نہ کہو اور زمانے کو خراب نہ کہو اس لئے کہ زمانہ تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 3 حدیث نمبر 1114 مکررات 19 ریکارڈ 19/4 ریکاڈ نمبر 1131114
علی بن عبد اللہ سفیان زہری سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ لوگ کرم کہتے ہیں حالانکہ کرم تو مومن کا دل ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح بخاری جلد 3 حدیث نمبر 2338 مکررات 19 ریکارڈ 19/5 ریکاڈ نمبر 1132338
حمیدی، سفیان، زہری، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ مجھے ابن آدم تکلیف دیتا ہے، زمانے کو گالیاں دیتا ہے حالانکہ زمانہ میرے ہاتھ میں ہے، رات اور دن کو میں ہی گردش دیتا ہوں،
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1365 مکررات 19 ریکارڈ 19/6 ریکاڈ نمبر 1231365
ابوطاہر احمد بن عمرو بن سرح حرملہ بن یحیی ابن وہب، یونس ابن شہاب ابوسلمہ بن عبدالرحمن ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا اللہ عز وجل فرماتے ہیں ابن آدم زمانے کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں زمانہ ہوں دن اور رات میرے قبضہ میں ہیں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1366 مکررات 19 ریکارڈ 19/7 ریکاڈ نمبر 1231366
اسحاق بن ابراہیم، ابن ابی عمر اسحاق سفیان، زہری، ابن مسیب ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ عزوجل فرماتے ہیں کہ ابن آدم زمانے کو گالی دے کر مجھے ایذاء دیتا ہے حالانکہ میں زمانہ ہوں میں دن رات کو گردش دیتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1367 مکررات 19 ریکارڈ 19/8 ریکاڈ نمبر 1231367
عبد بن حمید عبدالرزاق، معمر، زہری، ابن مسیب ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتے ہیں کہ ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ کہتا ہے ہائے زمانے کی ناکامی پس تم میں سے کوئی یہ نہ کہے ہائے زمانے کی ناکامی کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں میں اس رات اور دن کو بدلتا ہوں اور جب میں چاہوں گا ان دونوں کو بند کر دوں گا۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1368 مکررات 19 ریکارڈ 19/9 ریکاڈ نمبر 1231368
قتیبہ بن سعید، مغیرہ بن عبدالرحمن ابی زناد اعرج ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا تم میں سے کوئی ہائے زمانے کی خرابی نہ کہے کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1369 مکررات 19 ریکارڈ 19/10 ریکاڈ نمبر 1231369
زہیر بن حرب، جریر، ہشام ابن سیرین ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زمانہ کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1370 مکررات 19 ریکارڈ 19/11 ریکاڈ نمبر 1231370
حجاج بن شاعر، عبدالرزاق، معمر، ایوب ابن سیرین ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی زمانہ کو گالی نہ دے کیونکہ اللہ تعالی ہی زمانہ ہے اور نہ تم میں سے کوئی انگور کو کرم کہے کیونکہ کرم تو مسلمان آدمی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1371 مکررات 19 ریکارڈ 19/12 ریکاڈ نمبر 1231371
عمرو ناقد ابن ابی عمر سفیان، زہری، سعید ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کرم نہ کہو کیونکہ کرم تو مومن کا دل ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1372 مکررات 19 ریکارڈ 19/13 ریکاڈ نمبر 1231372
زہیر بن حرب، جریر، ہشام ابن سیرین ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انگور کا نام کرم نہ رکھو کیونکہ کرم درحقیقت مسلمان آدمی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1373 مکررات 19 ریکارڈ 19/14 ریکاڈ نمبر 1231373
زہیر بن حرب، علی بن حفص ابوزناد ابوہریرہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نیارشاد فرمایا تم میں کوئی کرم نہ کہے کرم تو صرف مومن کا دل ہی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1374 مکررات 19 ریکارڈ 19/15 ریکاڈ نمبر 1231374
ابن رافع عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رسول اللہ سے مروی روایات میں سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی انگور کو کرم نہ کہے کرم تو صرف مسلمان آدمی ہی ہے
_____________________________________________________________________________________
کتاب صحیح مسلم جلد 3 حدیث نمبر 1907 مکررات 19 ریکارڈ 19/16 ریکاڈ نمبر 1231907
ہارون بن عبد اللہ حجاج بن محمد ابن جریج، ابوزبیر، جابر بن عبد اللہ، حضرت ام مبشر سے روایت ہے کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ حفصہ سے فرماتے ہوئے سنا انشاءاللہ اصحاب شجرہ میں سے کوئی ایک بھی جہنم میں داخل نہ ہوگا جنہوں نے اس درخت کے نیچے بیعت کی تھی انہوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیوں نہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جھڑکا تو سیدہ حفصہ نے عرض کیا (وَإِنْ مِنْکُمْ إِلَّا وَارِدُهَا) یعنی تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو جہنم پر پیش نہ کیا جائے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تحقیق اللہ رب العزت نے فرمایا (ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا) پھر ہم پرہیز گاروں کو نجات دے دیں گے اور ظالموں کو گھٹنوں کے بل اس میں چھوڑ دیں گے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن ابوداؤد جلد 3 حدیث نمبر 1537 مکررات 19 ریکارڈ 19/17 ریکاڈ نمبر 1331537
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، لیث بن سعد، جعفر بن ربیعہ، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی کرم نہ کہے کیونکہ کرم مرد مسلمان ہے لیکن کہو عنب (انگوروں کے باغات)
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن ابوداؤد جلد 3 حدیث نمبر 1831 مکررات 19 ریکارڈ 19/18 ریکاڈ نمبر 1331831
محمد بن صباح بن سفیان، ابن سرح، سفیان، زہری، سعید، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے زمانہ کو برا بھلا کہہ کر میں ہی زمانہ ہوں تمام معلامات زمانہ میرے دست قدرت میں ہیں دن رات کو الٹتا پلٹتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب سنن ابن ماجہ جلد 3 حدیث نمبر 1162 مکررات 19 ریکارڈ 19/19 ریکاڈ نمبر 1631162
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابومعاویہ، اعمش، ابی سفیان، جابر، ام مبشر، ام المومنین جناب حفصہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھے امید ہے کہ جو لوگ بدر کی لڑائی اور حدیبیہ کی صلح میں حاضر تھے ان میں سے کوئی جہنم میں نہ جائے گا اگر اللہ چاہے۔ میں نے عرض کیا اللہ تعالی تو فرماتا ہے تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو جہنم پر وارد نہ ہو آپ نے فرمایا اس کے بعد تو نے نہیں پڑھا پھر ہم نجات دیں گے پرہیز گاروں کو اور تمام ظالموں کو وہیں چھوڑ دیں گے۔
_____________________________________________________________________________________

 
Leave a comment

Posted by on June 18, 2009 in Ahadiths

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: