RSS

توبہ

18 Jun

کتاب  صحیح بخاری      جلد  3      حدیث نمبر  2257      مکررات  17      ریکارڈ  17/1     ریکاڈ نمبر 1132257
عمربن حفص، حفص، اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں جو میرے متعلق وہ رکھتا ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں جب وہ مجھے یاد کرے اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اس کو اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر مجھے جماعت میں یاد کرے تو میں بھی اسے جماعت میں یاد کرتا ہوں اگر وہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہو تو میں ایک گز اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ ایک گز قریب ہوتا ہے تو میں اس سے دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ کے برابر قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ میری طرف چل کر آئے تو میں اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح بخاری      جلد  3      حدیث نمبر  2351      مکررات  17      ریکارڈ  17/2     ریکاڈ نمبر 1132351
ابوالیمان ، شعب ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ میں اپنے بندے کے اس گمان کے نزدیک ہوتا ہوں جو میرے متعلق کرتا ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح بخاری      جلد  3      حدیث نمبر  2382      مکررات  17      ریکارڈ  17/3     ریکاڈ نمبر 1132382
محمد بن عبدالرحیم، ابوزید سعید بن ربیع ہروی، شعبہ، قتادہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی سے، آپ اپنے رب سے روایت کرتے ہیں کہ خدا نے فرمایا کہ جب بندہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں اس سے ایک گز قریب ہوتا ہوں اور مجھ سے ایک گز قریب ہوتا ہے تو میں اس سے ایک باع (دونوں ہاتھوں کا پھیلاؤ) قریب ہوتا ہوں اور جب وہ میرے پاس چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح بخاری      جلد  3      حدیث نمبر  2383      مکررات  17      ریکارڈ  17/4     ریکاڈ نمبر 1132383
مسدد، یحیی ، تیمی، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ کئی بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب بندہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہو تو میں اس کے ایک گز قریب ہوتا ہوں اور جب وہ میرے ایک گز قریب ہوتا ہے تو میں اس کے ایک باع قریب ہوتا ہوں (دونوں ہاتھوں کا پھیلاؤ) اور معتمر نے کہا میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اور آپ اپنے پروردگار سے روایت کرتے ہیں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2308      مکررات  17      ریکارڈ  17/5     ریکاڈ نمبر 1232308
قتیبہ بن سعید، زہیر بن حرب، جریر، اعمش، ابوصالح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ رب العزت فرماتا ہے میں اپنے بندوں کے گمان کے مطابق ان سے معاملہ کرتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں اگر وہ اپنے دل میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے کسی گروہ میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے ایسی جماعت میں یاد کرتا ہوں جو ان سے بہتر ہے اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں چار ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں (میری رحمت) اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2309      مکررات  17      ریکارڈ  17/6     ریکاڈ نمبر 1232309
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب ابومعاویہ اعمش، اس سند سے بھی یہ حدیث اسی طرح مروی ہے لیکن اس میں اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں چار ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں مذکور نہیں ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2310      مکررات  17      ریکارڈ  17/7     ریکاڈ نمبر 1232310
محمد بن رافع عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے فرمایا جب میرا بندہ ایک بالشت میری طرف بڑھتا ہے میں ایک ہاتھ اس کی طرف بڑھتا ہوں اور اگر وہ ایک ہاتھ میری طرف بڑھتا ہے تو میں چار ہاتھ اس کی طرف بڑھتا ہوں اور جب تو میری طرف چار ہاتھ بڑھتا ہے تو میں میری رحمت تیزی سے بڑھتی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2332      مکررات  17      ریکارڈ  17/8     ریکاڈ نمبر 1232332
ابوکریب محمد بن علاء، وکیع، جعفر بن برقان یزید بن اصم حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا اللہ تعالی فرماتا ہے میں اپنے بندے سے اپنے بارے میں گمان کے مطابق فیصلہ کرتا ہوں اور جب وہ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2333      مکررات  17      ریکارڈ  17/9     ریکاڈ نمبر 1232333
محمد بن بشار، ابن عثمان عبدی یحیی ابن سعید ابن ابی عدی، سلیمان انس بن مالک، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ رب العزت نے فرمایا جب بندہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور وہ جب ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں چار ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور جب وہ چل کر میری طرف آتا ہے تو میں (میری رحمت) دوڑ کر اس کی طرف آتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2334      مکررات  17      ریکارڈ  17/10     ریکاڈ نمبر 1232334
محمد بن عبدالاعلی قیسی معتمر اس سند سے بھی یہ حدیث اسی طرح مروی ہے لیکن اس روایت میں جب وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کے پاس دوڑ کر آتا ہوں مذکور نہیں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2335      مکررات  17      ریکارڈ  17/11     ریکاڈ نمبر 1232335
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابی کریب ابومعاویہ اعمش، ابوصالح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ رب العزت فرماتا ہے میں اپنے بندے سے اس کے گمان کے مطابق معاملہ کرتا ہوں اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں اور اگر وہ مجھ دل میں یاد کرے میں بھی اسے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے گروہ میں یاد کرے میں اسے اس سے بہتر گروہ میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ ایک بالشت میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں چار ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ میرے پاس چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2455      مکررات  17      ریکارڈ  17/12     ریکاڈ نمبر 1232455
سوید بن سعید حفص بن میسرہ زید بن اسلم ابوصالح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا میں اپنے بندے کے ساتھ وہی معاملہ کرتا ہوں جس کا وہ میرے ساتھ گمان کرتا ہے اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں اللہ کی قسم اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جتنا تم میں سے کوئی اپنی گمشدہ سواری کو جنگل میں پا لینے سے خوش ہوتا ہے اور جو ایک بالشت میرے قریب ہوتا ہے میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور جو ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے میں دو ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور جو میرے طرف چل کر آتا ہے میری رحمت اس کی طرف دوڑ کر آتی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2456      مکررات  17      ریکارڈ  17/13     ریکاڈ نمبر 1232456
عبد اللہ بن مسلمہ بن قعنب مغیرہ بن عبدالرحمن حزامی ابی زناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تم میں سے کسی کی توبہ پر اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جو اپنی گمشدہ سواری کو پا لینے کے وقت خوش ہوتا ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  صحیح مسلم      جلد  3      حدیث نمبر  2457      مکررات  17      ریکارڈ  17/14     ریکاڈ نمبر 1232457
محمد بن رافع عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس معنی کی حدیث مبارکہ روایت کی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  جامع ترمذی      جلد  2      حدیث نمبر  271      مکررات  17      ریکارڈ  17/15     ریکاڈ نمبر 1520271
ابوکریب، وکیع، جعفر بن برقان، یزید بن اصم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی فرماتا ہے میں اپنے بندے کے گمان کے پاس ہوتا ہوں اور میں اس کے ساتھ ہوں جب بھی وہ مجھے پکارے یہ حدیث حسن صحیح ہے
_____________________________________________________________________________________
کتاب  جامع ترمذی      جلد  2      حدیث نمبر  1526      مکررات  17      ریکارڈ  17/16     ریکاڈ نمبر 1521526
ابوکریب، وابن نمیر ابومعاویہ ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اگر وہ مجھے کسی جماعت میں یاد کرتا ہے تو میں اس سے بہتر جماعت کے سامنے اسے یاد کرتا ہوں اور اگر کوئی بندہ میری طرف ایک بالشت آتا ہے تو میں اس طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہوں اور اگر وہ چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر آتا ہوں۔ یہ حدیث صحیح ہے اور اعمش سے منقول ہے کہ اللہ تعالی کے اس ارشاد کہ میں اس کی طرف ایک ہاتھ بڑھتا ہوں سے مراد یہ ہے کہ میں اپنی رحمت و مغفرت اس کے ساتھ کر دیتا ہوں، بعض علماء محدثین بھی اس کی یہی تفسیر کرتے ہیں جب کوئی بندہ اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری سے تقرب ڈھونڈتا ہے اور اس کے ماموت اور احکام بجالاتا ہے تو اللہ تعالی کی طرف سے اس پر رحمت ومغفرت نازل ہوتی ہے۔
_____________________________________________________________________________________
کتاب  سنن ابن ماجہ      جلد  3      حدیث نمبر  703      مکررات  17      ریکارڈ  17/17     ریکاڈ نمبر 1630703
ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن محمد، ابومعاویہ، اعمش، ابی صالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اپنے بندے کے میرے متعلق گمان کے ساتھ ہوں (اسکے موافق معاملہ کرتا ہوں) اور جب وہ مجھے یاد کرے میں اسکے ساتھ ہی ہوتا ہوں اگر وہ مجھے (اپنے جی میں یاد کرے تو میں بھی اسکو اپنے جی میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے مجمع میں یاد کرے تو میں اس سے بہتر مجمع میں اسکو یاد کرتا ہوں اور اگر وہ میرے ایک بالشت قریب ہو تو میں ایک ہاتھ اسکے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ چل کر میرے پاس آئے تو میں دوڑ کر اسکے پاس آتا ہوں ۔
_____________________________________________________________________________________

Advertisements
 
Leave a comment

Posted by on June 18, 2009 in Ahadiths

 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

 
%d bloggers like this: