RSS

Category Archives: Urdu Corner

ہنستی، کھیلتی، پھلتی اور پھولتی – خدا کی بستی

جب کوئی آپ سے اپنے تعلقات / دوستی ذاتی نفع کے لیے استوار کرنا چاہے، تو اس کی یہ حرکت غیر اخلاقی تو ہے، مگر اس کا ذاتی مقصد اگر جائزہو، معاشرے کے لئے نقصان دہ نہ ہو، تو اس کے ساتھ تعلقات استوار کرلینے میں کو ئی قباحت نہیں۔ سورج، چاند ستاروں سے لے کر مٹی، سمندر اور دریاؤں تک، کائنات کی ہر شے “دینے” اور صرف “دیتے چلے جانے” کے اصول پر کارفرما لگتی ہے۔ تبھی شاید خدا کی بستی میں یہ سب چیزیں ہمیشہ ہنستی، کھیلتی، پھلتی اور پھولتی نظر آتی ہیں۔ ان کا نگہبان خداخود ہوتا ہے۔ وہ خود ان کو بھاگ لگا تا رہتا ہے۔ اور ہا ں بچہ یاد رکھنا۔۔۔عشق کا خمیر بھی یہی ہے۔۔۔”، بابا جی نوجوان کے کاندھے پہ تھپکی دیتےہوئے، اپنی سوٹی کی ہاتھ میں تھمائےاپنی منزل کی جانب چل دئیے۔

 
8 Comments

Posted by on April 19, 2012 in Urdu Corner

 

Tags:

ایک اور مطلبی سوچ

کبھی کبھی یوں ہوتا ہے نا کہ جب آپ اپنے باغیچہ میں چہل قدمی کر رہے ہوں اور آپ کو یک دم ایک چھوٹا سا خود رو پودا نظرآ جائے، جو اچھی نسل کا ہو، تو آپ خوش ہو جاتے ہیں۔ اس کے اردگردکی گندگی صاف کرتے ہیں، ضروری کٹائی کرتے ہیں اور اسے وہ تمام سہولیات فراہم کر نے کی کوشش کرتے ہیں جس سے وہ خوب تناور ہوجائے۔ بنیادی طور پہ ہم سود پسند ہیں نا۔۔۔ مطلبی سوچ کا حامل! سو ہم اپنا ہی فائدہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ پودا بڑا ہوکر ہمیں نفع دے گا۔ باغیچہ کی خوبصورتی کا باعث بنے گا۔ گرمیوں کی کی تپتی دھوپ میں ہم پہ سائباں بن جائے گا۔۔۔

 بہر حال،  بات یہ ہے کہ بالکل اسی طر ح جب آپ اپنے دوست احباب میں سے کسی میں کوئی اچھی بات دیکھیں تو اس کی تعریف کر دیا کریں۔ آپ کی تعریف کے دو بول کسی شخص کی ذات میں چھپی ایک اچھی بات/عادت کو دریافت کر سکتے ہیں۔اور یقین مانیں اس کا فائدہ بھی آپ ہی کو ہوگا۔ آپ ہی کا حلقہ احباب سجے گا، آپ ہی سیکھیں گے، آپ ہی جانیں گے ، اور پھر سب سے بھر کر تعریف بھی تو لوگ آپ ہی کے باغیچہ کی کریں گے نا!

 
17 Comments

Posted by on February 20, 2012 in Urdu Corner

 

اچھے بچے

 
37 Comments

Posted by on December 10, 2011 in Urdu Corner

 

Tags: ,

نشانات

سٹیل کے کسی برتن میں پہ در پہ برف جمانے کے بعد (برتن میں) ایک نشان سا پر جاتا ہے، جو عموما” تب تک برتن کی جان نہیں چھوڑتا جب تک برتن زندہ رہتا ہے۔ بالکل اسی طرح جب کسی بات کے سبب انسان کے دل/جذبات کو چوٹ لگ جائے تو زخم بھر تو جاتا ہے مگر نشان نہیں جاتا۔ اور پھر جس طرح برتن میں برف جماتے رہنے کے ساتھ ساتھ مزید نشانات نمودار ہوتے رہتے ہیں (اور بسا اوقات پہلے والے نشانوں پر حاوی ہوجاتے ہیں) بالکل اسی طرح بیچارے دل پہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ نئے نئے زخموں کے نشانات ظہور پذیر ہوتے رہتے ہیں جو بسا اوقات پہلے والے زخموں پہ حاوی ہو جاتے ہیں اور کبھی کبھی ان کو مزید مستحکم کردیتے ہیں۔

اور پھر جس طرح آپ برتن کو دھو لیتے تو گرچہ وہ نشان جاتے تو نہیں مگر کم از کم مدہم ضرور ہو جاتے ہیں ، آپ کو ایک طرح کی “تسلی” ہو جاتی ہے۔ ۔ ۔ اسی طرح جب اآپ کو چوٹ لگے تو آپ بھی رو لیا کریں۔۔۔۔ دل سے نشان جانے کی گارنٹی تو نہیں مگر نشان مدہم سا ضرور ہوجائے گا۔۔۔ تسلی ضرور مل جائے گی اور ہاں اگر آپ مسلمان ہیں، بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ “مومن” ہیں تو اللہ تعالی کے حضور رو لینے سے آپ کے نشان بھی چلیں جائیں گے۔ اس بات کی گارنٹی ہے! مگر اس بات کا خیال رہے کہ آپ “مومن” ہوں

:)

 
15 Comments

Posted by on November 12, 2011 in Urdu Corner

 

!بھلا

بابا جی اپنے دھیمے لہجے میں بولے، “بیٹا اگر تم کسی کو، اپنی غیر موجودگی میں، اپنے بارے میں کچھ برا کہتے ہوئے پاءو، تو چپکے سے اس کی باتیں سننے کی بجائے، اس جگہ سےآگے چلتے بنو۔ چپکے سے اپنی برائی سنو گے تو اپنے آپ کو ہی دو طریقوں سے زخمی کرو گے۔” “زخمی? وہ کیسے?”، نوجوان نے حیرانی کے عالم میں پوچھا۔  وہ بولے، “ایک تو اپنے دماغ میں اس برائی کرنے والے بند ے کے لیے بد گمانی پیدا کرو گے۔ (حالانکہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی کی وجہ سے تمہارے خلاف بول رہا ہو) اور دوسرے  ”اپنے ہی” دل میں نفر ت کی آگ بھرکاءو گے۔ اپنا ہی من جلاءو گے۔ اس کی بجائے تمہیں تو اس کے لیے فکر مند ہونا چاہئے۔ اس بیچارے کے لیے دعا کرنی چاہئیے کہ اللہ اسے راہ ہدایت دکھائے۔ اور جانے انجانے میں تم سے بھی کبھی کوئی ایسی حر کت سر زد ہو جائے تو تمہیں بھی معاف کر دے۔ وہ بہت غفور اور رحیم ہے۔ کوئی لمحہ بھی دعا کی قبولیت کا ہو سکتا ہے۔ ہوسکتا ہے اس چھوٹے سے عمل سے  کسی کا بھلا ہی ہو جائے۔”، بابا جی نے کھانستے ہوئے اپنی بات ختم کی اور اپنی سوٹی ہاتھ میں تھمائے، آگے کو چل دیئے۔ نوجوان ان کو مسکراتے ہوئے تکتا رہ گیا۔۔۔

 
16 Comments

Posted by on October 21, 2011 in Dil ke Batain, Urdu Corner

 
 
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.

Join 35 other followers